شعبۂ بین الحرمین کی جانب سے صفائی و تزئین کی منظم مہم

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ بین الحرمین نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے درمیان واقع "صحنِ ما بین الحرمین" میں صفائی، تزئین اور مینٹینس کی ایک وسیع مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ اقدام اُس منظم خدماتی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے مذکورہ بالا شعبہ کا سروس ڈویژن وقتاً فوقتاً باقاعدگی سے انجام دیتا ہے، تاکہ اس مقدس مقام کی پاکیزگی اور وقار کو برقرار رکھا جا سکے جس کی زیارت کے لیے عراق سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند حضرات یہاں حاضر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ شعبۂ بین الحرمین اس روحانی و تاریخی مقام میں متعدد انتظامی اور خدماتی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، جن میں صفائی، نظم و ضبط، اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ صفائی کی یہ تازہ مہم انہی تسلسل پذیر کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد زائرین کرام کے لیے ایک روح پرور، پاکیزہ اور پُرسکون ماحول مہیا کرنا ہے، تاکہ وہ مکمل انہماک اور اطمینان کے ساتھ زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: