صحنِ روضۂ عباس(ع) میں شعبۂ خطابت کی جانب سے امام باقر(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے زیر اہتمام، امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سالانہ مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔

مجلس کے خطیب، شیخ ظافر نجفی نے اس موقع پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اندرونی صحن مطہر میں امام باقر(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس میں امام محمد باقر(ع) کی حیاتِ طیبہ، مظلومیت، علمی مقام، فضائل و مناقب، اور حقیقی دین اسلام کی نشر و اشاعت میں ان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

شیخ نجفی نے مزید کہا کہ یہ مجالس صرف سوگ کا اظہار نہیں بلکہ وعظ و نصیحت، فکری رہنمائی، اور اسلامی اقدار کی ترویج کا ذریعہ بھی ہیں۔ ان میں شرعی، عقائدی، اخلاقی اور تاریخی موضوعات کو سامعین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تاکہ دین کی تعلیمات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک جامع عزاداری پروگرام ترتیب دیتا ہے، جس میں مجالسِ عزاء کے انعقاد کے ساتھ ساتھ زائرین کو مختلف خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: