اس روح پرور محفل کا انعقاد کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ/بغداد برانچ اور ہیئت و موکب صاحب الزمان(عج) کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قاری مصطفیٰ دراجي کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معروف قاری و حافظ حسین غزي اور قاری سجاد دراجي نے پُراثر تلاوت سے محفل کو روحانی وجد میں مبتلا کر دیا۔
حافظِ قرآن قاری مہدی ستّار کی متعدد انداز میں قرآنی آیات کی خوش الحان تلاوت اور حاضرین کی طرف سے ان سے مختلف قرآنی سورتوں اور آیات کی تلاوت کی فرمائش پر تلاوت کو بہت سراہا گیا۔
بعد ازاں شاعر علی دراجي نے عیدِ غدیر کے تقدس اور امیر المؤمنین حضرت علی(ع) کی ولایت پر مشتمل منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا، محفل کا اختتام علی ذہبی کے قصائد پر ہوا، جنہوں نے فضا کو خوشی، محبت اور ایمان کی خوشبو سے معطر کر دیا۔











