تبدیلئِ عَلم کے مراسم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے ادا کیے اور گنبد مبارک پر جا کر علم کو تبدیل کرنے کا عظیم شرف حاصل کیا۔
ماہِ محرم الحرام کی آمد کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے پورے روضہ مبارک میں سیاہ چادریں، علم عزاء اور عاشورائی بینرز آویزان کر دیئے ہیں اور اس وقت صحنِ شریف کی فضا امام حسین(ع)، ان کے باوفا بھائی حضرت عباس(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار کی یاد میں عزاء خانہ میں ڈھل چکی ہے۔
واضح رہے تبدیلئِ عَلم کے مراسم نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی جانب سے ماہِ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ادا کیے گئے۔