کربلا میں آج نو محرم کے ماتمی جلوسوں نے سانحہ کربلا کے المناک واقعات کو یاد کیا۔
کربلا میں سارا دن عزائی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری رہا، روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب جانے والے راستوں پر صبح سے ماتمی جلوس دکھائی دیئے۔
امام حسین(ع) اور ان کے اہلِ بیت و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے یہ عزائی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوئے اور مولا عباس(ع) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین کے راستے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے۔
واضح رہے کہ ان جلوسوں کی بلا تعطل منظم نقل وحرکت، ان کے ٹائم ٹیبل اور راستوں سمیت اکثر انتظامی امور کو روضۂ مبارک کے شعبۂ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔






