شبِ عاشور میں کربلا کے علماء اور دینی علوم کے طلاب کا ماتمی جلوس

ہر سال کی طرح امسال بھی علماء اور دینی علوم کے طلاب کا بہت بڑا ماتمی جلوس شب عاشور کربلا میں برآمد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ کربلا میں پڑھنے والے طلاب اور پڑھانے والے اساتذہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام زمانہ(عج)، مراجع عظام اور تمام مومنین کو حضرت امام حسین(ع) کی المناک شہادت اور سانحہ کربلا کے مصائب کا پرسہ پیش کیا۔

یہ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچا اور پھر روضہ مبارک امام حسین(ع) کی جانب روانہ ہو گیا کہ جہاں پہنچ کر ماتم اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

یاد رہے کہ دینی علماء و طلاب کا احکام الہٰی کی تبلیغ اور شعائر حسینی کے قیام اور لوگوں تک حسینی فکر پہنچانے میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔ تمام حوزاتِ علمیہ میں پڑھنے والے طلاب فقہاء کے نمائندوں کی مانند ہوتے ہیں لہٰذا شبِ عاشور کو کربلا میں دینی طلاب کا یہ ماتمی جلوس تمام مؤمنین کے لئے نمونہ عمل کی حیثیت رکھتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: