جمعیت العمید اور مستنصریہ یونیورسٹی کا مشترکہ علمی تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال

جمعیت العمید برائے علمی و فکری امور اور جامعہ مستنصریہ کے وفد کے درمیان ایک اہم ملاقات میں باہمی علمی تعاون کے امکانات اور طریقۂ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات جمعیت العمید کے مرکزی دفتر میں ہوئی کہ جہاں جامعہ مستنصریہ کے وفد کے پہنچنے پر جمعیت کے صدر ڈاکٹر ریاض طارق عمیدی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمیدی نے وفد کو جمعیت کے نمایاں علمی و تحقیقی منصوبوں، بین الاقوامی کانفرنسوں اور اُن سائنسی وعلمی معاہدات سے آگاہ کیا جو مختلف عراقی و بین الاقوامی جامعات اور علمی اداروں کے ساتھ طے پائے ہیں۔

دونوں اطراف نے مشترکہ علمی تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد تدریسی پروگراموں کو فروغ دینا اور باہمی مہارات وتجربات کا تبادلہ ممکن بنانا ہے۔

دونوں نے تعاون کی تمام تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور مستقبل قریب میں ایک اور مشترکہ اجلاس میں باقاعدہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ اقدام دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور علمی و تحقیقی میدان میں اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گا۔

مستنصریہ یونیورسٹی کے وفد نے جمعیت العمید کے ساتھ تعمیری علمی و سائنسی تعاون کے پل باندھنے کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: