ہیئت برائے ابتدائی واعلی تعلیم کے سربراہ کا جامعۃ العمید میں تعلیمی عمل کا جائزہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئت برائے ابتدائی واعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر عباس دده موسوی نے العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر اُنہوں نے جامعہ کے صدر، ڈاکٹر جودت نوری جشعمی، ان کے علمی معاون ڈاکٹر میثم قنبر، اور انتظامی و قانونی معاون ڈاکٹر مشتاق کریم سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران ناصرف تدریسی عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا بلکہ جامعہ کے تعلیمی ماحول کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور علمی نتائج کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مجوزہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور طلباء کے لیے ایک متوازن، فعال اور پرکشش علمی ماحول مہیا کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ ایک ایسا جامع اور جدید نظامِ تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے کہ جو طلباء کے لیے پُرامن، مستحکم اور علمی ترقی کے لیے سازگار ماحول پر مشتمل ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: