ان تاثرات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت اور روضہ مبارک کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسى احمد اور شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر سے ملاقات کے دوران کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ شیخ محمد جواد سلامی نے اس حوالے سے بتایا کہ: دیوانِ وقفِ سنّی سے منسلک بغداد اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے علماء کے ایک وفد نے محبت، اخوت اور اسلامی بھائی چارے کو مستحکم کرتے ماحول میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شرف حاصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ: وفد نے اس امر پر زور دیا کہ عراق میں اسلامی اور قومی وحدت کو برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے، اور فرقہ وارانہ منافرت و سازشوں کا راستہ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وفد میں شامل شیخ احمد علی سامرائی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ: اس زیارت کا مقصد ملک کے مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: مختلف ادیان اور مسالک سے تعلق رکھنے والے تمام عراقی شہری اتحاد و رواداری کے اصولوں کو اپنانے کی اہمیت کا شعور رکھتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ: روضۂ حضرت عباس(ع) کا عملہ تمام زائرین کو –خواہ ان کا تعلق کسی بھی دین، مسلک یا قوم سے ہو– خوش دلی اور خلوص کے ساتھ عمدہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ: ایسی ملاقاتیں اور زیارات اسلامی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔








