شعبۂ شعائر کے تعاون سے: ہیئتِ حبیب بن مظاہر کی جانب سے مزار سیدہ شریفہ(ع) میں امام حسن(ع) کی شہادت کا پرسہ

ہیئتِ حبیب بن مظاہر نے، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) شعبۂ حسینی شعائر، اور مواکب و ہیئات کے تعاون سے حلہ میں امام حسن(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے جلوس عزاء برآمد کیا اور وہاں واقع مزار سیدہ شریفہ(ع) میں مجلس و عزاداری کا انعقاد کیا۔

شعبہ شعائر میں مواکب و رضاکاروں سے رابطہ کاری یونٹ کے سربراہ جناب سید امیر صالح نے کہا: کربلا کے محلہ مخیم سے تعلق رکھنے والی ہیئتِ حبیب بن مظاہر نے بابل میں واقع مزار علویہ شریفہ(ع) کی جانب ایک عزائی جلوس نکالا، جس کا مقصد امام حسن(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنا تھا۔

ادھر ہیئت کے نگراں، سید کرار کردلہ نے بتایا: روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) نے عزاداروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی، اور مزار علویہ شریفہ(ع) کے صحن مبارک میں مجلسِ عزاء کے انعقاد کا انتظام کیا۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: