ہر سال سب سے پہلے زائرینِ اربعین کی فہرست میں اپنے نام ثبت کرنے والے عراق کے آخری سرے رأس البيشة سے علموں کے سائے تلے، دلوں میں کربلا کی تڑپ لیے ہوئے، نکلتے ہیں، راستے کی تھکن کو باہم بانٹتے ہوئے سینکڑوں میل کا سفر پیدل طے کرتے ہیں اور پھر بالآخر انسانیت و حریت کے قبلہ، مظلوموں کی عالمی آواز اور پوری بشریت کے لیے عدل وانصاف کے علمبردار امام حسین(ع) کی بارگاہ میں پہنچ کر سجدۂ عشق ادا کرتے ہیں۔