عباس باسم المحمداوی کی عمر صرف نو برس ہے، اور وہ بصرہ کے نواحی علاقے سیبہ میں زائرین کی خدمت کر رہا ہے۔ عباس کہتا ہے: "جونہی میں اُن علموں کو دیکھتا ہوں جو ہمارے گھر سے تین کلومیٹر دور مرکزی سڑک سے گزرتے ہیں، میرے والدین فوراً میرے چھوٹے سے موکب کی تیاری میں لگ جاتے ہیں۔ سورج نکلنے سے پہلے ہی میں برف کے بلاک لینے نکلتا ہوں جنہیں پانی اور جوس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ جب امام حسین (علیہ السلام) کے زائرین میرے پاس رُک کر میرے ہاتھوں سے پانی کا ایک پیالہ پیتے ہیں، تو مجھے فخر اور خوشی کا ایک انمول احساس ہوتا ہے۔