شعبہ برائے خدماتی امور نے زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کے استقبال کے لیے تین مقامات تیار کیے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے خدماتی امور نے زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کے استقبال کے لیے تین مقامات تیار کیے ہیں۔

شعبہ برائے خدماتی امورکے سربراہ کے انتظامی معاون جناب عباس علی ابو العوف نے کہا کہ ""شعبۂ خدماتی امور کے عملے نے زیارتِ اربعین کے دوران زائرین کے قیام کے لیے تین مخصوص مقامات تیار کیے ہیں، جن کی صفائی اور دھلائی مکمل کر لی گئی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"ان مقامات کی تیاری میں فرش پر قالین بچھانا،ایئر کولرز کی فراہمی، موبائل سینیٹری یونٹس کی تنصیب اور ٹھنڈےپانیکی فراہمی شامل ہے،تاکہ زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں۔"

زیارتِ اربعین کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبے ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تما تر وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: