اس ماتمی جلوس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے اراکین سید محمد اشیقر، جناب کاظم عبادہ اور دونوں روضات مقدسہ کے خدام نے شرکت کی۔
جلوس میں شریک العباس ریزیڈنشل کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب حيدر مجهول الكربلائي نے اس حوالے سے بتایا: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں سے قرار دیتے ہیں اور امام حسن (ع) کے یوم شہادت میں برآمد ہونے والا ماتمی جلوس بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جلوس صحنِ روضۂ عباس(ع) سے شروع ہوا، پھر بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، اور وہاں مجلس عزاء و عزاداری کے قیام کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔











