تعلیمی اداروں کا دینی و سماجی کردار: الکفیل یونیورسٹی کا موکب زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لیے نجف اشرف میں ایک خدماتی موکب قائم کیا ہے۔

اس موکب میں تدریسی و انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء بھی شریک ہیں۔ یہ موکب کربلا مقدسہ جانے والے زائرین کو کھانا، پینے کا صاف پانی، آرام کی جگہیں اورابتدائی طبی امداد سمیت متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ سالانہ موکب یونیورسٹی کے اس عزم کا مظہر ہے جو وہ تحریکِ حسینی کے اصولوں کی پاسداری اور اربعین کے انسانی و تربیتی پہلو کو اجاگر کرنے کے لیے رکھتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ موکب زیارت کے تمام ایام کے دوران زائرین کو خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

یہ موکب روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور علمی اداروں کے درمیان تعاون کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو خدمت، قربانی، اور وابستگی کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے اور دینی و قومی معاملات میں یونیورسٹی کے معاشرتی و سماجی کردار کو مضبوط کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: