سیکرٹری جنرل روضۂ عباس(ع) کی نجف کے مواکب کے منتظمین سے ملاقات، زائرین کی خدمت پر خراجِ تحسین

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آلِ ضیاء الدین نے نجف اشرف سے تعلق رکھنے والے مواکب کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی زائرینِ امام حسین(ع) کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


سیکرٹری جنرل نے نجف اشرف میں مواکب کے نمائندہ دفتر کے دورے کے دوران مواکب کے نمائندوں اور منتظمین سے ملاقات کی اور امام حسین(ع) کی خدمت کو ایک خدائی توفیق اور ایک ایسی ذمہ داری قرار دیا جو شعور، اخلاص اور مسلسل سعی کی متقاضی ہے، خاص طور پر اربعین جیسی مناسبت پر کہ جس میں دسیوں لاکھ زائرین شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجف اشرف کی سرزمین، اس کے مومنین اور مواکب، ہمیشہ سے زیارت کے مقدس سفر میں ایک اصیل اور تاریخی پشت پناہ رہے ہیں۔
انہوں نے زائرینِ امام علی(ع)، امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی بے لوث خدمت کو ایک روحانی تسلسل قرار دیتے ہوئے، اس فیض رساں روایت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن سید افضل شامی نے اس موقع پر کہا: نجف اور کوفہ میں قائم شعبۂ شعائر و مواکب کے نمائندوں سے یہ ملاقات کا مقصد اربعین اور دیگر مذہبی مناسبات کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے مؤثر ہم آہنگی اور خدمات کے معیار مزید بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنا ہے۔


ادھر، مواکبِ نجف کی کمیٹی کے سربراہ حیدر شعبان نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، اس کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طرف سے اس اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زائرین کی خدمت کے اس مشن میں روضہ مبارک کے ساتھ بھرپور تعاون اور ہم آہنگی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: