کمپلیکس کے انچارج حسین تمکین صابر نے کہا کہ "کمپلیکس نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور زائرین کے استقبال کے لیے اپنی تمام تر سہولیات تیار کر لی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، " آرام گاہوں، قیام و طعام کی جگہوں کوتیار کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ ابتدائی طبی امداد کے لیے طبی مراکز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر کمپلیکس کے زیر آسمان حصہ کو سبز کپڑے کے سائباں سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے زیارتِ اربعین کے بابرکت موقع پر امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے زائرین کو اعلیٰ معیار کی خدمات اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔












