روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن علمی کمپلیکس نے تعلیم القرآن پروگرام کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے مثنی گورنریٹ میں زائرین کے زیر استعمال مختلف راستوں اور سڑکوں پر 11 قرآنی اسٹیشنز (محطات قرآنیہ) قائم کیے ہیں۔
ان اسٹیشنز کا اہتمام قرآن علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹوٹ مثنی برانچ کی جانب سے کیا گیا ہے، جو ہر سال اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر تعلیم القرآن پروگرام کے تحت قائم کئے جاتےہیں تاکہ زائرین اربعین کو قرآن پاک کی صحیح تلاوت کرنا اور پڑھنا سکھایا جا سکے۔
یہ اسٹیشنز مثنى گورنریٹ کے جنوبی علاقوں سے لے کر شمالی علاقوں تک زائرین کے راستوں پر قائم کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کو قرآن فہمی سے متعلق متعدد خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خدمات میں سورۃ الفاتحہ اور نماز کے اذکار کی تعلیم اور تصیح، زیارت کی بہتر ادائیگی کے لیے رہنمائی اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کیجانب سےتبرکات کی تقسیم شامل ہے۔
ان قرآنی اسٹیشنز میں زائرین کا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھنے کو مل رہا ہے ، اور بڑی تعداد میں افراد سورۃ فاتحہ،مختصر سورتیں اور دیگر قرآنی اذکار کی درست قراءت کے لیے ان اسٹیشنز کارخ کر رہے ہیں، جبکہ راستے میں قرآن کریم سے منسلک روحانی ماحول سے بھی فیض یاب ہو رہے ہیں۔
یہ قرآنی اسٹیشنز علمی کمپلیکس کی اس کوشش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد دینی شعور کو اجاگر کرنا اور قرآنی ثقافت کو عام کرنا ہے، خصوصاً زیارتِ اربعین اور دیگر بڑی مذہبی مناسبات کے موقع پر۔








