حکومتی میڈیا ٹیم نے اربعین کی بابرکت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے فراہم کی جانے والی میڈیا خدمات کو سراہا ہے۔

حکومتی میڈیا ٹیم نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی بابرکت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی میڈیا خدمات کوبے حد سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حکومت کی میڈیا ٹیم کے نائب سربراہ جناب عدنان العربی نے روضہ مبارک کی زیارت اور وہاں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب علی البدری سے ملاقات کے دوران کیا۔

جناب علی البدری نے کہا: "حکومتی و نجی میڈیا اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ، ان اداروں کو اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران معیاری خدمات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کا تکنیکی اور خدماتی عملہ اس بابرکت مناسبت کی کوریج کرنے والےصحافیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ زیارتِ اربعین کی کوریج کے دوران ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تمام درکار سہولیات مہیا ہوں۔ اس مقصد کے تحت متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کے ذریعے کام جاری ہے، تاکہ عرب اور غیر ملکی صحافیوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اپنے بیان میں حکومت کی میڈیا ٹیم کے نائب سربراہ جناب عدنان العربی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ اپنے روابط اور خدمات میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیارتِ اربعین کی میڈیا کوریج کے لیے قائم کردہ میڈیا سینٹر، جو کہ روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے، صحافیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ اپنی رپورٹنگ، تصاویر اور نشریات بآسانی اپنے اداروں تک پہنچا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے "میڈیا" ایپلی کیشن کا آغاز کیا، جو صحافیوں اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطے کو آسان اور منظم بنانےاور دیگر منظوریوں کے حصول کے عمل کو سہل بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: