کمپنی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ نجاح هاني الكتبي نے اس ضمن میں بتایا،"نور الکفیل کمپنی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرینِ اربعین اور مواکبِ حسینی کو غذائی اشیاء کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے، خاص طور پر نجف، بغداد اور بابل کیجانب سے کربلا آنے والے تین اہم راستوں پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"کمپنی کی خدمات صرف کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ملک بھر کے 15 گورنریٹس تک پھیلی ہوئی ہیں، جہاں 250 سے زائد سیلز سنٹرزاور ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے 400 سے زائد اقسام کی معیاری غذائی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، جو صحت و حفظانِ صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ"کمپنی نے اپنی تمام تر توانائیاں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہیں، اور اس مقدس مقصد کے لیے مکمل طور پر متحرک و مستعد ہے۔"












