روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ امور خدمات نے روضہ مبارک کے گردونواح میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے تقریباً 25 ٹن مخصوص بیگز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شعبہ امور خدمات کے سربراہ کے انتظامی معاون انجینئر عباس علی ابو العوف نے کہا کہ " "شعبہ امور خدمات، زائرینِ اربعین کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہوئے، صفائی، حفظانِ صحت اور پانی کی فراہمی جیسے بنیادی امور پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں روضہ مبارک کے اطراف کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے تقریباً 25 ٹن بیگز تیار کیے گئے ہیں، جب کہ اضافی طور پر 10 ٹن بیگز برف ذخیرہ کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جو بعد ازاں خدماتی مواکب اور زائرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔"
انجینئر عباس علی ابو العوف نے مزید کہا کہ صفائی کے کاموں میں سینٹری یونٹس کی صفائی اور انہیں حٖفظان صحت سے متعلقہ اشیاء مائع اور ٹھوس صابن اور دیگر ضروری مواد کی مسلسل فراہمی بھی شامل ہے تاکہ زائرین کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ 10,000 لیٹر گنجائش والے واٹر ٹینکس بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ پینے کے پانی کی فراہمی میں ممکنہ خلل کی صورت میں ان ذخائر سے پانی فراہم کیا جا سکے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات، ملکی و غیر ملکی زائرینِ حسینی کو اعلیٰ معیار کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ مقدس شہر کربلا میں اربعین حسینی کے عظیم الشان موقع پر، زائرین کی خدمت کے لیے مربوط، منظم اور جامع انتظامات کیے گئےہیں، تاکہ اُن کے سفر کو بامقصد، آرام دہ، اور مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔









