روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے زائرین کی خدمت کے لیے ابا الفضل العباس علیہ السلام کمپلیکس میں اسپرے فین (Mist Fan) سسٹم کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔
شعبے کے عملے نے کربلا-نجف شاہراہ پر واقع اس سروس کمپلیکس میں نئے پنکھے بھی لگائے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت کمپلیکس کے سامنے واقع مخصوص مقام پر متعدد پنکھےلگائے گئے ہیں، تاکہ موسم گرما میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر زائرین کو ایک آرام دہ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ابا الفضل العباس علیہ السلام کمپلیکس، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےاہم ترین خدماتی مراکز میں سے ایک ہے، جو چوبیس گھنٹے خصوصی عملے کی نگرانی میں زائرین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
اس مرکز میں زائرین کے لیے رہائش، کھانے، طبی سہولیات اور دینی رہنمائی سمیت دیگر متنوع خدمات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ ان کے زیارتی سفر کو پرسکون، محفوظ اور بامقصد بنایا جا سکے۔







