شعبہ مضیف کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے آنے والے زائرینِ کو چوبیس گھنٹے کھانے کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مضیف کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے آنے والے زائرینِ کرام کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں

شعبے نے زیارتِ اربعین کے ایام میں زائرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، خوراک کی فراہمی کے لیے ایک جامع اور منظم منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس پر عمل درآمد کے لیے عملہ پوری مستعدی سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

شعبہ، رضاکاروں کی معاونت سے، زائرین کو تین وقت کا کھانا اور ہلکی پھلکی غذائیں مہیا کرنے کے لیے مختلف مقامات پر قائم دس سروس پوائنٹس کے ذریعے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ سروس پوائنٹس کربلا کے مختلف اہم راستوں اور مرکزی مقامات پر قائم کئے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:باب قبلہ اسٹریٹ (روضہ مبارک حضرت اعباسؑ کے سامنے)، شارع الحوراء (سلام اللہ علیہا)، باب امام الجواد علیہ السلام، مہمان سرا امام ہادی علیہ السلام، امام عسکری علیہ السلام کمپلیکس، میثم تمار اسٹریٹ پر واقع مہمان خانہ کا گودام، شارع امام علی علیہ السلام پر قائم مرکز، علوی مارکیٹ میں قائم سروس پوائنٹ۔
شعبہ مضیف کے مرتب کردہ منصوبےکے مطابق زائرین کے ذوق اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کھانے بھی تیار کئے جا رہے ہیں، خاص طور پر 12 صفر سے زائرین کی آمد میں اضافے کے موقع پر۔

شعبہ مضیف کی خدمات صرف کربلا گورنریٹ تک محدود نہیں ہیں، بلکہ صلاح الدین گورنریٹ کے شہر سامرہ میں خدمات سرانجام دینے والے اداروں کو بھی بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ خدمات زائرین، سیکیورٹی اہلکاروں، خدماتی مواکب و اداروں، رضاکاروں اور عملے پر مشتمل ہیں، جو روضہ مبارک اور معاون اداروں کے مابین باہمی تعاون، یکجہتی اور اس بابرکت مناسبت کی کامیابی کے لیے مشترکہ عزم و کوششوں کی عملی تصویر ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: