موكب عميد بني هاشم زائرین اربعین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ موكب عميد بني هاشم زائرین اربعین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ موکب مسلسل سات سال سے زائرین امام حسین علیہ السلام کو اپنی متنوع خدمات پیش کر رہا ہے۔ موکب کی اہم خدمات میں زائرین کرام کو صبح کے وقت ناشتے اور شام کے وقت قدرتی جوسز کی فراہمی کے علاوہ زائرین کو ضروری دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنے پر مشتمل ہیں۔

موکب کا مقصد اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے مکتبِ اہل بیت علیہم السّلام کی عظیم اقدار — جیسے سخاوت، ایثار اور بقائے باہمی — کو اجاگر کرنا اور عملی طور پر ان کا مظاہرہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: