زرباطیہ بارڈر کراسنگ پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) چہلم امام حسین (ع) کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو یومیہ 40 ہزار کھانے فراہم کر رہا ہے

زیارت اربعین کی عظیم مناسبت پر زرباطیہ بارڈر کراسنگ پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس کمپلیکس کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو یومیہ 40 ہزار کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

واسط میں العباس بریگیڈ کے دفتر کے سربراہ اور کمپلیکس کے منتظمین میں سے ایک، جناب محمد الحسینی نے بتایا:
"یہ خدماتی کمپلیکس تین مرکزی ہالز پر مشتمل ہے، جن میں ایک خواتین کے لیے، دوسرا مرد حضرات کے لیے، جبکہ تیسرا ہال مہمانوں کے استقبال کے لیے مختص ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کمپلیکس ماہِ صفر کی پانچویں تاریخ سے زائرین کی میزبانی کر رہا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ "کمپلیکس میں ایک مکمل طور پر فعال مرکزی کچن موجود ہے، جو روزانہ تقریباً 40 ہزار کھانے تیار کرتا ہے، جو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک برف بنانے کا پلانٹ بھی موجود ہے، جو نہ صرف کمپلیکس بلکہ زرباطیہ بارڈر پر دیگر خدماتی مواکب کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ مزید برآں، کمپلیکس میں مرکزی تنور بھی ہے، جن میں روزانہ تقریباً 15,000 روٹیاں تیار کی جاتی ہیں۔"

محمد الحسینی کے مطابق، "کمپلیکس کی خدمات چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہیں، جن میں کھانے، ٹھنڈا پانی، برف، پھل اور جوس کی تقسیم شامل ہے، تاکہ زائرینِ اربعین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: