الکفیل آئس فیکٹری نے زیارت اربعین کے دوران یومیہ پیداواری صلاحیت کو تقریباً 3,000 آئس بلاکس تک بڑھا دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جنرل انویسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ الکفیل آئس فیکٹری نے زیارت اربعین کے دوران یومیہ پیداواری صلاحیت کو تقریباً 3,000 بلاکس تک بڑھا دیا ہے۔

فیکٹری کے ڈائریکٹر انجینئر علی عبدالحسین کاظم نے کہا، "فیکٹری نے حسینی مواکب، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی شعبہ جات، اور سیکیورٹی فورسز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت کو یومیہ 3,000 بلاکس تک بڑھا دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا،"فیکٹری میں دو بڑےپروڈکشن یونٹس قائم ہیں، جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 500آئس بلاکس یومیہ ہے۔ فیکٹری تین شفٹوں میں مسلسل کام کرتی ہے اور چوبیس گھنٹے فعال رہتی ہے۔ برف کو ذخیرہ کرنے کے لیے تین بڑے بڑے گودام بھی موجود ہیں، جن میں مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد آئس بلاکس محفوظ کیے جا سکتے ہیں، جو خاص طور پر رش کے اوقات میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔"

انجینئر کاظم نے یہ بھی بتایا کہ:"برف کی تیاری RO (ریورس آسموسز) واٹر پلانٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، جو فیکٹری کے ساتھ منسلک ہیں، اور یہ پانی صحت و صفائی کے تمام مطلوبہ لیبارٹری ٹیسٹوں سے گزرتا ہے، خواہ وہ روضہ مبارک کے ذیلی لیبارٹریز ہوں یا وزارتِ صحت کے تحت قائم ادارے۔"

الکفیل آئس فیکٹری کی یہ خدمات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اُن متعدد خدماتی منصوبوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کو بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: