کمپلیکس کے نگران، جناب جواد الحسناوی نے اس حوالے سے کہا:"یہ نئی جگہ خدماتی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص کی جائے گی، جو پیدل چلنے والے زائرین کے راستوں سے علیحدہ ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کے لیے زیادہ منظم ماحول فراہم کرنا اور ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔"
انہوں نے مزیدکہا کہ:"یہ اقدام ان متعدد تنظیمی و خدماتی اقدامات کا حصہ ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں، تاکہ مختلف صوبوں اور ممالک سے آنے والے زائرین کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، اور کمپلیکس میں آمد و رفت کے دوران کسی بھی قسم کی بھیڑسے بچاجا سکے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابا الفضل العباس (علیہ السلام) سروس کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ بڑے خدماتی مراکز میں سے ایک ہے، جو 40,000 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور نجف و کربلا کے درمیانی راستے پر واقع ہے۔
یہ مرکز زائرین کو مختلف جامع سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں آرام گاہیں، مہمان نوازی، طبی امداد، دینی رہنمائی اور دیگر انتظامی و خدماتی سہولیات شامل ہیں۔







