ابا الفضل العباس علیہ السلام کمپلیکس میں نمازِ جماعت کا روح پرور منظر اور کربلا مقدسہ کی جانب رواں زائرین کی شرکت

کربلا مقدسہ مقدس کے راستے میں واقع ابا الفضل العباس علیہ السلام کمپلیکس میں نمازِ جماعت کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے کربلا جانے والے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ابا الفضل العباس سروس کمپلیکس کہ جو نجف کربلا شاہراہ پر واقع ہے ، میں زائرین اربعین کے لئے نماز مغربین کی جماعت کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی امامت روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ محکمہ مذہبی امور کے شیخ محمد الکریتی نے کی۔

اس بافضیلت اجتماع میں سینکڑوں زائرین نے شرکت کی، جو زیارتِ اربعین کی احیاءکے لیے پاپیادہ کربلا کی جانب سفر کر رہے ہیں ۔

کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے نمازِ جماعت کے یومیہ انعقاد کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور شرکاء کے لیے ایک وسیع و مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے، تاکہ نمازِ باجماعت کے روحانی اور سماجی فوائد سے استفادہ کیا جا سکے۔

ابا الفضل العباس علیہ السلام کمپلیکس، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام خدماتی مراکز میں سے ایک اہم ترین اور وسیع ترین مرکز شمار ہوتا ہے، جو 60,000 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے اور کربلا و نجف کے درمیانی راستے پر واقع ہے۔ یہ مرکز زائرینِ کرام کو جامع سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں آرام گاہیں، مہمان نوازی، طبی امداد، دینی رہنمائی اور دیگر اہم خدمات شامل ہیں، جو زائرین کے سفر کو سہل، محفوظ اور بامقصد بنانے میں معاون ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: