موکب اُمّ البنین (علیہا السلام)" نے زائرینِ اربعین کو دی جانے والی خدمات میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے یومیہ کھانوں کی تقسیم کو 15 ہزار سے بھی زیادہ کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے "موکب اُمّ البنین (علیہا السلام)" نے زائرینِ اربعین کو دی جانے والی خدمات میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے یومیہ کھانوں کی تقسیم کو 15 ہزار سے بھی زیادہ کر دیا ہے۔

موکب کے انچارج سید ماجد الربیعی نے اس حوالے سے بتایا:"ہم روزانہ کی بنیاد پر جو کھانے فراہم کر رہے ہیں، اُن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ تعداد تقریباً 7 ہزار تھی، جو اب بڑھا کر 15 ہزار سے زیادہ کر دی گئی ہے، اور اس میں دن کے تین اوقات کے کھانے شامل ہیں۔"

اسی ضمن میں، باورچی خانے کے نگران سید عبدالواحد حسین نے کہا:"زائرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کھانے کی تقسیم میں اضافہ کیا گیا ہے ، ہمارے موکب کی طرف سے تین وقت کے کھانے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں پھل، جوس، دودھ، چائے، فاسٹ فوڈ اور دوسری ہلکی پھلکی غذائیں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا:"ہمارا عملہ اور رضاکار دن رات بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے، اور ان کی خدمت کا یہ سلسلہ زیارتِ اربعین کے اختتام تک جاری رہے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: