روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مضیف کی جانب سے اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
شعبہ مضیف کا عملہ زائرین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے، تاکہ انہیں دن کے تینوں اہم اوقات میں—ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا—بروقت فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مختلف اسنیکس اور گرم و ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم بھی بلا تعطل جاری ہے، تاکہ زائرین کی ضروریات کسی بھی وقت پوری کی جا سکیں۔
شعبہ مضیف کی جانب سے زائریں کو کھانے کی خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر قائم دس سروس پوائنٹس کے ذریعے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ سروس پوائنٹس کربلا کے مختلف اہم راستوں اور مرکزی مقامات پر قائم کئے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:باب قبلہ اسٹریٹ (روضہ مبارک حضرت اعباسؑ کے سامنے)، شارع الحوراء (سلام اللہ علیہا)، باب امام الجواد علیہ السلام، مہمان سرا امام ہادی علیہ السلام، امام عسکری علیہ السلام کمپلیکس، میثم تمار اسٹریٹ پر واقع مہمان خانہ کا گودام، شارع امام علی علیہ السلام پر قائم مرکز، علوی مارکیٹ میں قائم سروس پوائنٹ۔
شعبہ مضیف کی جانب سے کھانے کی تیاری اور تقسیم کے تمام مراحل میں معیار، صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل کیا جاتا ہے، تاکہ ہر زائر کو محفوظ، صاف اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔ یہ خدمات نہ صرف عراق کے مقامی زائرین کے لیے ہیں، بلکہ دنیا بھر سے آنے والے عاشقانِ اہل بیتؑ کو بھی یکساں احترام، توجہ اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مہمان نوازی کا عملی مظہر ہیں۔








