روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا بین الحرمین ڈویژن اربعین زیارت کے دوران مقامات مقدسہ سے ملحق راستوں،کربلا قدیمہ کے اطراف کی گلیوں کے ساتھ ساتھ کربلا میونسپلٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کے لئے بھرپور مہم چلا رہا ہے۔
رضاکار ٹیموں کے تعاون سے جاری اس مہم کا مقصد مقدس شہر کو اس کے تقدس کے مطابق پیش کرنا اور مختلف گورنریٹس اور ممالک سے آنے والے لاکھوں زائ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
بین الحرمین ڈویژن کا ایک جامع منصوبے کے تحت چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہیں، اور بلدیاتی و خدماتی اداروں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ خدمات پیش کر رہاہے، تاکہ شہر میں صفائی اور زائرین کی نقل و حرکت میں روانی کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس عظیم مذہبی موقع پر کربلا کی ایک باوقار، منظم اور خوبصورت تصویر پیش کی جا سکے۔
یہ اقدامات بین الحرمین ڈویژن کی طرف سے فراہم کی جانے والی سالانہ خدمات کا حصہ ہیں، جو زائرین کی خدمت کے لیے سرکاری اداروں اور رضاکار تنظیموں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔









