روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء میں وضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شیخ عبد اللہ دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔
شیخ دجیلی نے اس مجلس میں امام علی رضا(ع) کی سیرت، مظلومیت، فہم و فراست، پرہیزگاری، ان کے علم اور ان کی زندگی سے حاصل ہونے والے اسباق کےساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام کے موقف، سیرت، قربانیوں، ان کے پیش کردہ اصولوں اور ان کی اصلاحی تحریک پر روشنی ڈالی۔
شیخ دجیلی نے چہلم امام حسین (علیہ السلام) کو دینی شعور کو پختہ کرنے اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کے اصولوں سے تجدیدِ عہد کے طور پر منانے کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کے احیاء ،ان کے علم، فضائل اور سیرتِ طیبہ کو عام کرنے کےلئے مجالس حسینی کا انعقاد کرتا ہے۔












