شعبہ مذہبی امور کی جانب سے زائرینِ اربعین کے لیے مختلف زبانوں میں تبلیغی مراکز کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ مذہبی امور نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو دینی و عقائدی خدمات فراہم کرنے کے لئے متعدد زبانوں میں رہنمائی و تبلیغی مراکز قائم کئے ہیں۔

شعبہ کےسربراہ سید مرتضیٰ الخطیب نے بتایا کہ "شعبہ نے روضہ مبارک حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں زائرین کے شرعی، عقائدی اور فکری سوالات اور مسائل کے جوابات کے لیے بارہ تبلیغی مراکز قائم کئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "شعبہ مذہبی امور کا عملہ عربی، انگریزی، فارسی اور اردو زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کرتا ہے اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتا ہے، تاکہ شرعی اور عقائدی معلومات مؤثر انداز میں مختلف قومیتوں تک پہنچ سکیں۔"

ان مراکز کے قیام کا مقصد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرنا، ایک جامع علمی و دینی ماحول فراہم کرنا، اور مذہبی شعور کو فروغ دینا ہے، تاکہ زائرین کو زیارت کے مقاصد اور شرعی احکام کے مطابق مناسب رہنمائی میسر آ سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: