یہ اجلاس، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر حوزہ علمیہ کے تبلیغی اور رابطہ کاری منصوبوں کے سلسلے کی ایک اہم سرگرمی کے طور پر منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے باجماعت نماز کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اسلامی شریعت میں اسکی فضیلت اور بلند مقام کے بارے میں بات کی ، اور انہوں نے زائرین کو اس کے اہتمام کی تلقین کرتے ہوئے اس بارے میں شعور و آگاہی بڑھانے کو نہایت ضروری قرار دیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ نمازجماعت کا قیام حوزہ علمیہ نجف اشرف کے تبلیغی منصوبے کی بنیادوں میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ دین کا ستون ہے۔ اگر اسے قبول کیا گیا تو باقی اعمال بھی قبول ہوں گے، اور اگر اسے رد کیا گیا تو باقی اعمال بھی رد کر دیے جائیں گے، خصوصاً وہ باجماعت نمازیں جو زائرینِ کربلا سفرِ عشق کے دوران شاہراہِ 'یا حسین' پر ادا کرتے ہیں، کہ جن کی روحانیت اور اثر پذیری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔



















