روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ ضریح سازی و ابواب کا خدماتی موکب ، کربلا حسینیہ روڈ پر زائرین اربعین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
شعبہ کے سربراہ جناب ناظم الغرابی نے کہا کہ ہمارا موکب مسلسل سترہ سال سے کربلا حسینیہ روڈ پر زائرین اربعین کو اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان خدمات میں سرد و گرم مشروبات کی فراہمی، کھانے کے انتظامات، نماز کے لیے مخصوص جگہوں کی تیاری اور صفائی کے جامع انتظامات شامل ہیں، تاکہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اپنے مختلف شُعبہ جات کے ذریعے تمام تر انتظامی اور خدمتی پہلوؤں کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ زیارت کے تمام دنوں میں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔




