الکفیل واٹر فیکٹری کی جانب سے اربعینِ حسینیؑ کے زائرین کو پانی کی فراہمی کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السّلام کی الکفیل فوڈ انڈسٹریز کے سے وابستہ الکفیل واٹر فیکٹری میں اربعینِ امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر چوبیس گھنٹے بلا تعطل کام جاری ہے

فیکٹری کے مینیجر جناب مرتضیٰ صالح مہدی نے بتایا:"فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، جو اب یومیہ تقریباً 50,000 پانی کے ڈبوں (کارٹن) تک پہنچ چکی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا:"یہ کام دن رات بغیر کسی وقفے کے جاری ہے تاکہ اس عرصے کے دوران پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کی جا سکے۔" یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ "عراق سے باہر سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت، حسینی مواکب اور بارڈر کراسنگز پر موجود سروس پوائنٹس کو پانی کی فراہمی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔"

مہدی نے اس بات پر زور دیا کہ "زیادہ پیداواری دباؤ کے باوجود فیکٹری میں معیار اور صفائی سے متعلق تمام منظور شدہ طبی و صحت کے معیارات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔"
انہوں نے تصدیق کی کہ "پانی کی تقسیم کرنے والی ٹیمیں متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے میں ہیں تاکہ کربلا کی جانب آنے والے اہم راستوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔"

الکفیل واٹر فیکٹری ہر سال اپنی پیداواری لائنوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتی ہے، تاکہ عراق اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السّلام کی جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات پر انجام دیئے جا رہے ہیں، جن کا مقصد زائرینِ امام حسین علیہ السّلام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: