شعبہ مضیف : یکم صفر سے پندرہ صفر تک زائرینِ اربعین کو تقریباً 30 لاکھ (تین ملین) کھانے کے پیکٹس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مضیف نے ماہِ صفر کی پندرہویں تاریخ تک اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئےکربلا اانے والے زائرین کو فراہم کی گئی خدمات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق، یکم صفر سے پندرہ صفر تک زائرینِ اربعین کو تقریباً 30 لاکھ (تین ملین) کھانے کے پیکٹس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

شعبہ مضیف کے سربراہ جناب سید عادل الحمامی نے بتایا کہ:شعبہ مضیف نے یکم صفر سے ہی ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا تھا، تاکہ ایام اربعین میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اُنہیں بروقت اور منظم انداز میں غذائی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 2,736,952 کھانے کے پیکٹ زائرین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو کربلاء مقدسہ کے مرکزی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر قائم 10 سروس پوائنٹس کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔

شعبہ مضیف کے منصوبے کے تحت روزانہ تین وقت کے مرکزی کھانوں کے علاوہ وقفے وقفے سے ہلکی پھلکی اضافی غذائیں، مشروبات، پھل اور جوسز بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

اس سال پہلی بار بعض نئے کھانوں کو بھی مینیو میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کے مختلف ذوق اور غذائی ضروریات کا بہتر طور پر خیال رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: