یہ موکب زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ آرام و قیام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ اور مکمل سہولیات سے مزین ہال بھی فراہم کرتا ہے۔ موکب کربلا کے دیگر حسینی مواکب کو پینے کا صاف پانی اور برف بھی فراہم کرتاہے۔
العباس اسکواڈ کے کربلا شہر کے اندر اور باہر کئی دیگر مواکب اور سروس اسٹیشنز بھی زائرین سید الشھداء کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں قابلِ ذکر ہیں:روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے قریب واقع موکب اور باب طویریج کے علاقے میں جامع سید الشہداء (علیہ السلام) کے اندر واقع موکب ، جہاں زائرین کو ہمہ وقت متنوع خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
العباس اسکواڈ زائرین کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنےکے لئے پر عزم ہے، جن میں سیکیورٹی، صحت کی سہولیات، عمومی خدمات، خوراک، لاجسٹک انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔







