روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے نجف تا کربلا مرکزی راستے پر منعقدہ "القرآنی الصغیر" پروگرام کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں ہیں۔
یہ نو روزہ پروگرام قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں متعدد اہم سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں:تعلیمی پیغامات کو دلچسپ اور مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے آگاہی پر مبنی فلمیں اور قرآنی قصے اور اہل بیت علیہم السلام پر گزرنے والے مصائب کو VR ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنا شامل تھا۔
اس پروگرام میں قرآنی مقابلے، ایک قرآنی ٹیلنٹ شو، ننہج البلاغہ حفظ کرنے کی سرگرمی، تلاوت قرآن کا سیگمنٹ، قرآنی اور اخلاقی معانی سے بھرپور تھیٹر پرفارمنس اور قصہ گوئی کی نشست
اور مختلف آگاہی و تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔اس کے علاوہ، سوالات کے درست جوابات دینے والے شرکاء کو تبرکات اور تحائف بھی پیش کیے گئے، جس سے شرکاء کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
یہ پروگرام مسلسل پانچویں سال منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد زائرین کی بڑی تعداد، بالخصوص نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا، اخلاقی شعور بیدار کرنا اور قرآنِ کریم کے ساتھ فکری و قلبی تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔








