اس مجلسِ عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مجلسِ ادارہ کے رکن ڈاکٹر افضل الشامی، العباس اسکواڈ کے کمانڈر سید میثم الزیدی، متعدد سرکاری و مذہبی شخصیات کے علاوہ اسکواڈ کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبد اللہ الدجیلی نے واقعۂ کربلا کے بعد اہل بیت علیہم السلام پر ڈھائے جانے والے مصائب کا تفصیلی ذکر کیا، بالخصوص حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانی، بے مثال صبر و استقامت اور غیر معمولی حوصلے کو بیان کیا۔
یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام،العباس اسکواڈ، وزارت ٹرانسپورٹ اور لوکل گورنمنٹ کربلا گورنریٹ کے مابین ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد منعقد کی گئی، جس میں زائرینِ اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا خلاصہ پیش کیا گیا۔




