روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جنرل سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ زیارتِ اربعین کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کی حتمی تعداد سے متعلق اعداد و شمار آج شام جاری کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے:"اس سال دوپہر کے بعد بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور بڑی تعداد میں زائرین اب بھی کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔ لہٰذا، زائرینِ اربعین امام حسین علیہ السلام کی تعداد کا باضابطہ اعلان آج بروز جمعہ، 20 صفر شام 7 بجے کیا جائے گا۔"
