روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زیارتِ اربعین 1447ھ/2025ء میں شریک زائرین کی تعداد کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنرل سیکریٹریٹ نے بروز جمعہ، 20 صفر 1447ھ بمطابق 15 اگست 2025ء کو اعلان کیا ہے کہ اس سال اربعینِ امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے دو کروڑ ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو چوبیس(21103524) زائرین کربلا آئے۔

زائرین کی کربلا آمد اور مراسمِ اربعین میں شرکت کا یہ اعداد و شمار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مصنوعی ذہانت سے لیس نہایت دقیق الیکٹرانک نظام کے استعمال سے حاصل کیا ہے، کہ جسے کربلا مقدسہ میں داخل ہونے والے مرکزی راستوں اور دونوں روضات مقدسہ کے دروازوں پر نصب کیا گیا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے:

ہم امامِ زمانہ حضرت حجۃ بن الحسن(ع)، مراجع عظام، اور پوری اسلامی دنیا، خصوصاً انبیاء و اولیاء کی سرزمین عراق، کو امام حسین(ع) کے چہلم کی مناسبت سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ تمام مسلم ممالک کو ہر آفت سے محفوظ رکھے اور زائرینِ حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کو سلامتی اور قبولیتِ اعمال کے ساتھ اپنے شہروں اور وطنوں کو واپس لوٹائے۔

تیرہ صدیوں سے زائد عرصے سے جاری دستور کے مطابق کربلا کی سرزمین نے اس سال (1447ھ) بھی اربعین کے موقع پر سید الشہداء امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے زائرین کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔ روضات مقدسہ کے خدام نے زائرین کو مختلف طبی، خدماتی اور عزائی خدمات فراہم کیں کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مواصلات و انفارمیشن سیکیورٹی کی طرف سے مسلسل دسویں سال ایک جدید الیکٹرانک گنتی نظام کے ذریعے اربعین کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کی درست تعداد کا تعین اور روضہ مبارک کے ہی مرکز الکفیل برائے معلومات و شماریاتی مطالعات کی طرف سے کربلا میں زائرین کو فراہم کی جانے والی دیگر خدمات کا تحلیلی اعداد و شمار بھی شامل ہے۔

الیکٹرانک گنتی کے مطابق، یکم صفر سے 20 صفر کی شام 6 بجے تک، کربلا مقدسہ میں داخلے کے پانچ مرکزی راستوں سے 21103524 زائرین داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ کربلا میں داخلے کے پانچ مرکزی راستوں: (بغداد – کربلا روڈ، بغداد – جمالیہ روڈ، نجف – کربلا روڈ، بابل – کربلا روڈ اور حسینیہ – کربلا روڈ) پر مصنوعی ذہانت سے لیس گنتی کا جدید ترین نظام نصب کیا گیا تھا کہ جس سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اس سال اربعینِ امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے دو کروڑ ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو چوبیس زائرین کربلا آئے۔

گزشتہ سالوں میں اربعین کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کا اعداد وشمار درج ذیل ہے:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: