اس جلوس عزاء میں روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین سید محمد الاشیقر اور ڈاکٹر افضل شامی نے بھی شرکت کی۔
عباس(ع) عسکری برگیڈ کے سربراہ میثم زیدی نے اس حوالے سے بتایا کہ : عباس(ع) عسکری برگیڈ نے زائرینِ اربعین کے لیے اپنی خدمات کے اختتام پر ایک عزائی جلوس برآمد کیاجس میں برگیڈ کے دو ہزار سے زیادہ جوانوں نے شرکت کی، اس جلوس نے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں حاضری دی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلسِ عزاء کے انعقاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا: زائرینِ اربعین کے لیے برگیڈ نے سیکیورٹی، کھانے اور طبی سہولیات پر مشتمل جامع خدمات فراہم کیں۔ خدمات کا دائرہ سرحدی داخلی راستوں سے لے کر کربلا مقدسہ تک پھیلا ہوا تھا۔ اس دوران ہم نے زائرین کو (1170242) کھانے کے پیکٹس، (42955) برف کے بلاک، (803340) صمون، (2238550) سیل بند پانی کے گلاس ، اور (4020000 لیٹر) پانی فراہم کیا۔
طبی خدمات کے حوالے سے انہوں نے بتایا: ہم نے 41 ٹن طبی سامان مہیا کیا، جبکہ اپنے طبی مراکز میں 76 ہزار مریضوں کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کیں کہ جن میں سے 2000 ایمرجنسی کیسز بھی شامل ہیں کہ جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: کربلا میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 4442 سیکیورٹی اہلکار اور 3192 رضاکار تعینات کیے گئے۔جنہوں نے تلاشی اور نظم و ضبط سمیت مختلف فرائض انجام دیے۔
آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ: زائرین کی واپسی کے عمل کے دوران برگیڈنے آمد و رفت کی تنظیم، گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی تیاری اور رہنمائی کی خدمات فراہم کیں۔
یہ تمام اقدامات ایک جامع لائحہ عمل کے تحت انجام دیے گئے، جس کا مقصد زائرینِ اربعین کو تمام ممکنہ سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہے۔









