"مرکز دار العِلم برائے عقائد و تاریخ" کی زائرینِ اربعین کے لیے متنوّع خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ "مرکز دار العِلم برائے مطالعاتِ عقائد و تاریخ" نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر زائرین کے لیے متنوع خدمات فراہم کیں۔


ان خدمات میں زائرین کے لیے کھانے اور قیام کے وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ دینی و فکری رہنمائی کے لیے مختلف علمی و ثقافتی پلیٹ فارمز قائم کیے گئے۔

مزید برآں، مرکز نے زیارتِ اربعین کے احیاء کے لیے تسلسل کے ساتھ دینی و تاریخی آگاہی، فضائل ومصائب اور مرثیہ و نوحہ خوانی پر مشتمل مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ تمام شعبوں اور اداروں نے زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے اپنے تمام وسائل کو وقف کیے رکھا کہ جن میں سے ایک مذکورہ بالا مرکز بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: