شعبہ طبی امو: زیارتِ اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران 40 لاکھ سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ طبی امورنے اعلان کیا ہے کہ زیارتِ اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران 40 لاکھ سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر حیفاء التمیمی نے کہا: "زیارتِ اربعین کے دوران ہمارے شعبے کی جانب سے قائم کردہ طبی مراکز کے ذریعے 40 لاکھ سے زیادہ زائرین امام حسین علیہ السلام کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ ان خدمات میں 130 ٹن ادویات کی فراہمی، تقریباً 5 لاکھ 94 ہزار 40 افراد کا علاج، اور 35 لاکھ 90 ہزار 283 افراد کا معائنہ اورطبی و نرسنگ خدمات شامل تھیں، جبکہ دندان سازی اور منہ کی بیماریوں کے شعبے میں 7,377 کیسز کا علاج کیا گیا۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "839 ایمرجنسی کیسز کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے 25 طبی مراکز قائم کیے گئے، جن میں سے کچھ مراکز روضہ مبارک کے اندر اور باہر جبکہ کچھ مقامات مقدسہ کربلا کی طرف جانے والے راستوں پرقائم کئے گئےتھے۔ان کے علاوہ، صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) اور امّ البنین (سلام اللہ علیہا) مراکز میں واقع مرکزی طبی یونٹس اور خصوصی ڈینٹل کلینکس بھی ان خدمات کا حصہ تھے۔"

انہوں نے بتایا کہ:"زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات میں اہم جسمانی علامات کی جانچ، بلڈ پریشر اور شوگر کے ٹیسٹ، ای سی جی (ECG)، ایکس رے، اور دانتوں و منہ کی بیماریوں کی تشخیص و علاج شامل تھا۔"

ڈاکٹر التمیمی کے مطابق، عراق اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے تقریباً 2000 مرد و خواتین رضاکار — جن میں ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف اور مترجمین شامل تھے، نے زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شعبۂ طبی امور نے محکمۂ صحت کربلا کے تعاون سے ایک جامع آگاہی مہم چلائی، جس کے تحت تناؤ سے بچاؤ،ہیٹ سٹروک، ہنگامی چوٹوں سے نمٹنے، خون کے عطیہ، اور صفائی و حفظانِ صحت سے متعلق رہنمائی پر مشتمل بینرز تقسیم کیے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زیارتِ اربعین کے دوران امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے زائرین کو اعلیٰ ترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: