سید الماء کلچرل اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس نے ایام اربعین کے دوران بابل سے کربلا جانے والے5,000 زائرین حسینی کوفکری و ثقافتی خدمات فراہم کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ سے وابستہ سید الماء کلچرل اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس نے ایام اربعین کے دوران بابل سے کربلا جانے والے تقریباً 5,000 زائرین حسینی کوفکری و ثقافتی خدمات فراہم کیں۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب مہند البراق نے کہا، "ہماری ثقافتی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 5000 رہی، جو مختلف فیلڈپروگراموں اور سرگرمیوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔"

انہوں نےبتایا کہ " ان فکری و ثقافتی خدمات میں اربعین کے زیارت نامے اور اعلیٰ دینی مرجعیت کی ہدایات پر مشتمل بروشرز کی تقسیم، فتویٰ دفاع مقدس کے شہداء کی قربانیوں پر مشتمل تصویری نمائش اور گمشدگی سےبچنے کے لیے بچوں اور بزرگوں میں شناختی بیجز کی تقسیم شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہماری خدمات میں فکری کتابچے، علمی مجلات اور نظرثانی شدہ رسائل کی تقسیم بھی شامل تھی، اس کے علاوہ ر وزانہ کی بنیاد پر ثقافتی مقابلوں کا انعقاد، جنہیں زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ سورہ فاتحہ کی صحیح قراءت سکھانے کے لیے قرآن کلاسز، جو روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلیکسسے منسلک قرآن انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کی گئیں۔"

انہوں نے کہاکہ" کمپلیکس نے حوزہ علمیہ کے اربعین تبلیغی پراجیکٹ کے تعاون سے، مذہبی رہنمائی و مشاورت کے لئے مرکز اور نماز جماعت کی ادائیگی کے لیے بھی جامع انتظامات کئے، جو ایک ایسی جامع خدمت کا عملی نمونہ ہے جو روحانی، ثقافتی اور عملی پہلوؤں کو یکجا کرتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: