روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب نے کربلا-حسینیہ روڈ پر واقع اپنے خدماتی موکب کے ذریعےزائرینِ اربعین کو 50,000 سے زائد کھانے کے پیکٹس فراہم کئے ہیں۔
شعبہ کے معاون سربراہ جناب حسام محمد جواد نے بتایا کہ:" شعبہ ضریح سازی و ابواب کا خدماتی موکب نے کربلا حسینیہ روڈ پر زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کیں۔شعبہ کا موکب مسلسل سترہ سال سے کربلا حسینیہ روڈ پر زائرین اربعین کو اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ موکب نے زیارت اربعین کے دوران زائرین کو 50 ہزار سے زائد فوڈ پیکٹس،45 ہزار سے زیادہ ٹھنڈے پانی کے گلاسز فراہم کرنے کے علاوہ سرد و گرم مشروبات کی فراہمی، نماز کے لیے مخصوص جگہوں کی تیاری اور صفائی کے جامع انتظامات بھی کئے، تاکہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔






