الکفیل نرسریز گروپ زیارتِ اربعین کے بعد بھی کربلا میں موجود زائرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل نرسریز گروپ زیارتِ اربعین کے بعد بھی کربلا میں موجود زائرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

گروپ کے سربراہ جناب محمد حربی نے کہا: ""گروپ کا عملہ زیارتِ اربعین کے بعد کربلا میں موجود زائرین، خصوصاً مقام امام مہدی (عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے قریب، زائرین کی خدمت میں مصروف ہے، اور یہ خدمات مقام کے شعبے کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ""یہ خدمات ان زائرین کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں جو زیارت کے اختتام کے بعد بھی شہر میں موجود ہیں، جبکہ اکثر خدماتی مواکب اپنی خدمات کے اختتام پر کربلا سے واپس جا چکے ہیں۔ اس لیے کھانے الکفیل نرسریز گروپ کے مرکزی مقام پر تیار کیے جاتے ہیں اور پھر کربلا قدیمہ کے مختلف مقامات پر زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ "یہ خدمات روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولّی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات پر پیش کی جا رہی ہیں ۔"

انہوں نے کہا کہ "زائرین میں روزانہ متنوع کھانوں پر مشتمل 4,000 سے زیادہ پیکٹس تقسیم کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ دن اور رات کے مختلف اوقات میں بھی زائرین کو ہلکے پھلکے کھانے اور سنیکس فراہم کئے جاتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: