شعبہ تعلقات عامہ کی زیارتِ اربعین کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کے اعدادوشمار

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس سال زیارتِ اربعین کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات اور اپنی ثقافتی، فکری اور طبی سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

شعبہ کے سربراہ، جناب محمد علی اظہر نے کہا: " زائرینِ اربعین کے کربلا کی جانب سفر کے دوران تین اہم راستوں پر ’موکبِ ثقافتی عام‘ کے عنوان سے قائم کیے گئے ثقافتی و فکری اسٹیشنز کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ بابِل گورنریٹ کے راستے پر تین اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن سے 6,671 زائرین نے استفادہ کیا۔
نجف اشرف کے راستے پر دس اسٹیشنز تھے، جن سے 12,433 زائرین نے فائدہ اٹھایا۔بغداد کے راستے پر پانچ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن سے 4,779 افراد مستفید ہوئے۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ موکب متعدد علمی، ثقافتیاور تعلیمی سٹیشنز پر مشتمل تھا کہ جن کا مقصد زائرینِ اربعین میں دینی، فکری اور ثقافتی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا، "الکفیل یوتھ انٹرایکٹو پلیٹ فارم نے چار اسٹیشنوں کی میزبانی کی، جس سے 8,142 شرکاء مستفید ہوئے، جبکہ الکفیل یوتھ کلچرل اور انٹرایکٹو اسٹیشنز میں 123 رضاکاروں نے 32,025 سے زیادہ زائرین کو اپنی خدمات فراہم کیں۔"

سید ازہر نے طبی خدمات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'الکفیل نیشنل یوتھ پراجیکٹ' کے تحت 12 ایمبولینسز اور 130 تربیت یافتہ طبی رضاکاروں پر مشتمل ٹیم نے مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دیں، جن کے ذریعے 1,003 مریضوں کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی گئی۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لئے مختلف مقامات پر 42 مراکز قائم کیے گئے، جہاں 600 تربیت یافتہ رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں۔ ان مراکز کی کاوشوں سے 16,731 گمشدہ زائرین کو اُن کے اہل خانہ سے دوبارہ ملایا گیا۔

آخر میں سید محمد علی ازہر نے کہا:"یہ اعداد و شمار اس عظیم خدمت اور کوشش کا مظہر ہیں، جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عملے اور رضاکاروں نے زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے انجام دیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: