شعبۂ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے اس موقع پر کہا:"روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ شہد کی مکھیوں کے چھتے کی مانند ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ کام کرتا ہے، جہاں ہر فرد زائرین کی خدمت کے لیے دوسرے کا معاون و مددگار ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں ہمارے شعبے کے رضاکار اور عملہ زائرین کی رہنمائی، دینی تعلیم اور مذہبی معاونت جیسے اہم امور میں ہمارے مستقل عملے کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: یہ اعزاز اُن کی عظیم خدمات کے مقابلے میں ایک معمولی سا اظہارِ تشکر ہے، جو نہ صرف اُن کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے پیش کیا گیا ہے بلکہ انہیں مزید دینی و خدماتی میدان میں متحرک رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی اور اخلاقی تقویت کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ رضاکار ہمارے شعبے کی جانب فراہم کردہ خصوصی اسکارف پہنے ہوئے رضائے الٰہی کے لئے زائرین کی خدمت انجام دیتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ " زیارتِ اربعین کے دوران شعبۂ مذہبی امور کے رضاکاروں نے ہمارے عملے کو سونپے گئے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور مدد فراہم کی اور ایک مضبوط سہارا ثابت ہوئے۔"
رضاکاروں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کو اپنے لیے باعثِ شرف و سعادت قرار دیا، اور اس خدمت کا موقع ملنے پر گہرے شکر اور فخر کا اظہار کیا۔










